• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الاؤنسز کے خاتمے کو قبول نہیں کیا جائیگا،اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان نے کہا ہے کہ منظور شدہ الاونسز کی خاتمے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے اور اگر یونیفارم پے سکیل کی اتنی ہی ضرورت ھوتی تو سب سے پہلے صوبائی سول سیکریٹریٹ و گورنر سیکرٹریٹ سمیت دیگر صوبائی حکومت کی محکموں میں نافذ کرتے بلوچستان گرینڈ الائنس کی کامیاب جاری احتجاجی تحریک بھر پور شرکت کی جائے گی یہ بات اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے صدرپروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ منعقد ھونے والے اجلاس میں کہی گئی اجلاس میں جنرل سیکرٹری پروفیسر فریدخان اچکزئی، پروفیسر ارباب رضا کاسی، فرحانہ عمر مگسی، ڈاکٹر گل محمد بلوچ، پروفیسر مسعود مندوخیل نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی حکومت کی جانب سے صوبے کی سرکاری جامعات کے پالیسی ساز اداروں سے منظور شدہ الاونسز کی غیرقانونی کٹوتی کے نوٹیفیکیشن کے خاتمے کے اطلاع کے بعد کی صورتحال پر غور وخوص ھوا اور اس بابت تشویش کا اظہار کیا کہ اب تک الاؤنسز کے خاتمے کے نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا اور نہ اس بابت یونیورسٹیوں کی انتظامیہ کی وضاحت آئی ہے۔ اجلاس میں واضح کیا گیا منظور شدہ الاونسز کی خاتمے کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے اور اگر یونیفارم پے سکیل کی اتنی ہی ضرورت ھوتی تو سب سے پہلے صوبائی سول سیکریٹریٹ و گورنر سیکرٹریٹ سمیت دیگر صوبائی حکومت کی محکموں میں نافذ کرتے۔اجلاس میں بلوچستان گرینڈ الائنس کی کامیاب جاری احتجاجی تحریک میں بھرپور انداز میں شرکت کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا اور صوبائی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ بلوچستان گرینڈ الائنس کے تمام مطالبات کو تسلیم کرنے اور صوبے کی تمام یونیورسٹیوں کے لئے اپنے سالانہ بجٹ میں کم ازکم 15 ارب روپے مختص کریں۔
کوئٹہ سے مزید