• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ ماہ جبین کو منظرعام پر لایا جائے‘ نیاز نیچاری

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف جاری وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کااحتجاج 5847 ویں روز بھی جاری رہا، اس موقع پر تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نیاز نیچاری نے ماہ جبین کو منظر عام پرنہ لانے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بلوچ طالبہ کی بازیابی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے میں جبری گمشدگیوں میں بھی تشویشناک اضافہ ہوا ہے، نیاز نیچاری نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ماہ جبین سمیت تمام جبری لاپتہ بلوچوں کی بازیابی کو یقینی بنایا جائے اور ملکی سلامتی کے نام پر بلوچستان میں ماورائے آئین اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سلسلے کو بند کیا جائے۔
کوئٹہ سے مزید