کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ایمان پاکستان تحریک کی چیئرپرسن رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے سوراب حملے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ہدایت اللہ بلیدی کی شہادت پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ایڈیشنل ڈی سی کی شہادت ایک قومی سانحہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اس قسم کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے صوبے کے امن و امان کو خراب کرنے کی مذموم کوشش کر رہے ہیں، مگر ایسی سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی ہم شہید کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔