• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مال مویشیوں کی ہمسایہ ممالک سمگلنگ کا سلسلہ جاری، قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)عید الاضحی کی آمد پر بیوپاری متحرک ہوگئے،ریوڑ کے ریوڑ خرید کر سمگل کئے جانے لگے،کوئٹہ سمیت اندرون صوبہ گوشت اور مال مویشی کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ ہوگیا انسداد سمگلنگ کے ادارے خاموش ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مال مویشی کی اندرون صوبہ منتقلی پر پابندی ہے لیکن اس کے باوجود بکرے، دنبےخاص کر گائے، بھینس وغیر ہ ہمسایہ ممالک سمگل کی جارہی ہیں جبکہ اب عید الاضحیٰ کی آمد آمد ہے اور ہمسایہ ممالک اور اندرون ملک کے بیوپاری بھی متحرک ہوگئے ہیں اور ہولسیل پر قربانی کے جانوروں کی خریداری شروع کردی ہےایک رپورٹ کے مطابق ہوشربا مہنگائی کی وجہ سے متوسط طبقے کی عوام نے اجتماعی قربانی کو ترجیح دینا شروع کردی ہے اگر عید تک بارڈر پر سختی کی جائے تو قربانی کے جانور مناسب ریٹ پر مل سکیں گے لیکن ذرائع کے مطابق اس وقت مال مویشی کی ہمسایہ ممالک سمگلنگ زوروں پر ہے جس سے جہاں ایک جانب اندرون صوبہ سمیت کوئٹہ میں گوشت اور مال مویشی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے وہیں مال مویشی کی سمگلنگ سے قومی خزانے کو بھی کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے ذرائع کے مطابق مال مویشی سمگل کرنے والے مسافر کوچوں اور میدانی و پہاڑی راستوں کے ذریعے مال مویشی سمگل کرتے ہیں دوسری جانب عوامی وسماجی حلقوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ مال مویشیوں کی سمگلنگ کا سختی سے نوٹس لیں اور سمگلنگ کے ناسور کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
کوئٹہ سے مزید