کوئٹہ(پ ر) پہلا بلوچستان وومن گیمز 2025 کے سلسلے میں بلوچستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام انٹر کا لجز نیٹ بال گرلز ٹورنامنٹ وومن سپورٹس پال ایوب اسٹیڈیم میں ہوا جس میں گورنمنٹ کیچی بیگ کالج گرلز کالج سٹلائٹ ٹاؤن ، انساگرلز کالج اور سپلرز کالج کی ٹیموں نے حصہ لیا جس کا فائنل مبیچ کیچی بیگ کالج اور سٹلائٹ ٹاؤن گرلز کالج کے مابین کھیلا گیاجس میں کیچی بیگ گرلز کالج نے 11کے مقابلے میں 12 پوئنٹ حاصل کئے فائنل کے مہماں خاص محمد طاہر لہڑی تھے۔