ملتان(سٹاف رپورٹر) سابق وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف پاکستان سوسائٹی آف انیستھیزیا سینٹر کے صدر منتخب ہوگئے ہیں ان کے انتخاب سے ملتان کو پہلی بار یہ اعزاز ملا ہے ،ڈاکٹر رانا الطاف اس وقت نجی ہسپتال میں بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں جبکہ کنوینئر سی پی ایس پی بورڈ اور ایڈوائزر ہیلتھ کئیر کمیشن ہیں، الیکشن میں 750 انیستھیٹیسٹ ایف سی پی ایس ، 300 ایم سی پی ایس ووٹرز ہیں ، ملتان سے پہلی بار ڈاکٹر رانا الطاف پاکستان سوسائٹی آف انیستھیزیا سینٹر کے صدر منتخب ہوئے جنہیں گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا ، اس حوالے سے ڈاکٹر رانا الطاف کا کہنا تھا کہ پنجاب اور ملتان کے لئے بالخصوص اعزاز ہے کہ مجھے ملتان اور پنجاب سے سینٹر کا صدر چنا گیا۔