پشاور(وقائع نگار) انجمن پٹواریان و قانو نگویانʼʼ مالʼʼ خیبر پختونخوا کے عہدیداروں نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری اپگریڈیشن کا اعلامیہ جاری کرنے سمیت دیگر درپیش مسائل حل کیے جائیں بصورت دیگر عید کے فوراً بعد ان ڈیوٹیوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا جن میں زرعی انکم ٹیکس، آبیانہ، پولیو، افغان مہاجرین ڈیوٹی وغیرہ شامل ہیں اس بات کا فیصلہ انجمن پٹواریان و قانو نگویانʼʼ مالʼʼ خیبر پختونخوا کے منعقدہ اجلا س میں کیا گیا جو زیر صدارات صوبائی صدر صداقت اللہ خان منعقد ہوا جبکہ اجلاس میں بڑی تعداد میں دیگر عہدیداروں اور پٹواریوں نے شرکت کی اجلاس میں شرکاء کا کہنا تھا کہ ہمارے مسائل پر اجتک عمل درامد نہ ہوسکا پٹواریان و قانو نگویان گزشتہ سات سالوں سے اس سمری کے عملدرآمد کے منتظر ہے جس کے تحت پٹواریان کو گریڈ 9 سے 11 اور گر داور ان کو گریڈ 11 سے 12 دیا جاتا تھا لیکن افسوس آج تک اس پر کوئی عمل نہیں ہوا اس دوران کئی پٹواری و گرد اور ان وفات پاچکے ہیں مگر اُن کے اہل خانہ کو آج تک کوئی حکومتی ریلف نہیں دیا گیا بورڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا کو متعد دبار ملاقاتوں میں اور درخواستوں کے ذریعے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔