• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نائلہ گل نے پی ایچ ڈی مکمل کر لی

پشاور (نیوز رپورٹر) کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی شعبہ زوالوجی کی لیکچرار نائلہ گل نے اپنی پی ایچ ڈی کے مقالے کا کامیابی سے دفاع کرلیا۔ انہوں نےخیبر پختونخوامیں ہجرت کرنے والے پرندوں سے حاصل کردہ Enterobacteriaceae کی دوا کے خلاف مزاحمت اور بیماری پھیلانے کی خصوصیات پر پی ایچ ڈی مکمل کر لی۔انہوں نے پی ایچ ڈی پروفیسر ڈاکٹر شاہد نیاز خان اور پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم کے زیر نگرانی مکمل کی۔مقالے کے دفاع کے دوران پروفیسر ڈاکٹر میاں سید خان وائس چانسلر صوابی یونیورسٹی اورپروفیسر ڈاکٹر جبار خان ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بائیولوجیکل سائنسز گومل یونیورسٹی نے بحیثیت بیرون ممتحن جبکہ ڈاکٹر فرمان اللہ اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ فارمیسی نے بحیثیت اندرونی ممتحن فرائض سر انجام دئیے۔
پشاور سے مزید