• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی سکولوں نے پنجم اور ہشتم کے بورڈ امتحانات کی مجوزہ پالیسی مسترد کر دی

پشاور (لیڈی رپورٹر)خیبرپختونخوا کے نجی تعلیمی اداروں نے حکومت کی جانب سے جماعت پنجم اور ہشتم کے بورڈ امتحانات کی مجوزہ پالیسی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے ناقابلِ عمل اور طلبہ کے مستقبل کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا ہے۔ پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک (پین) کے صوبائی صدر سلیم خان نےچیف سیکرٹری اور وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ فیصلے پر نظرثانی کریں۔خیبرپختونخوا تعلیمی میدان میں پہلے ہی پیچھے ہے جبکہ صوبے میں پچاس لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ ایسی صورتحال میں جماعت ہشتم یا نہم کے طالبعلم اگر اپنے والدین کے ہمراہ دوسرے صوبوں کو منتقل ہوتے ہیں تو ان کا تعلیمی سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ کمیشن مافیا نے تعلیم جیسے مقدس شعبے کو تجربہ گاہ بنا رکھا ہے اور بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ معمول بن چکا ہے۔تعلیمی پالیسیوں میں تبدیلی کسی تجربے یا ذاتی مفاد کے تحت نہیں بلکہ سنجیدہ اور جامع مشاورت کے بعد ہونی چاہئے ۔
پشاور سے مزید