پشاور( کرائم رپورٹر) تہکال میں دکا ن کے تنازعہ پر مالک جائیدادزخمی ساتھی قتل کردئیے گئے ٗریگی میں رہزنوں نے ایک شخص کو لوٹ لیا ۔ارباب اجمل ولد ارباب اشرف سکنہ کندے رضا خان نے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ روزوہ اپنے ساتھی احمد کے ہمراہ موٹرکارمیں جارہے تھے کہ راستے میں فیصل ٗدانش ٗفلک شیر اور شیرافگن نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں احمد متعددگولیاں لگنے سے جاں بحق او ر وہ زخمی ہو گیا مدعی کے مطابق ملزمان کو انہوںنے دکانیں کرائے پر دی ہیں اور وہ دکان خالی نہیں کررہے ہیں پولیس ے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ادھر محمد علی سکنہ تہکال نے ریگی پولیس کو بتایا کہ وہ موٹرسائیکل پر پک اینڈ ڈراپ کا کام کرتا ہوں گزشتہ روز اس نے 250روپے پر بورڈ بازار سے لکڑے تک دو افراد کو لے جانے کی بات کی جب وہ وہاں پہنچیں تو اس دوران انہوں نے اسے اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر موٹرسائیکل اور آٹھ ہزارروپے چھین لئے اورفرار ہو گئے پولیس نے الگ الگ رپورٹیں درج کر لیں ۔