پشاور(لیڈی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے بجٹ بر ائے مالیا تی سال-26 2025 سے ا مید یں اور توقعا ت و ا بستہ کر تے ہو ئے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ صنعت و تا جر دوست ‘گرو تھ پر مبنی اور ٹیکس فر ی ہونا چاہئے سر حد چیمبر کے صدر فضل مقیم خان، سینئر نائب صدر عبدالجلیل جان، نائب صدر شہریار خان اور چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے جملہ اراکین اور کاروبار ی رہنما وں نے بجٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ تاجر برادری اْمید کر تی ہے کہ حکومت ایسے اقدامات کرنے سے گریز کر ے گی جو کہ موجودہ ٹیکس دہندگان پر مزید بوجھ ڈ الے۔ اور جو صنعت و تجا رت اور برآمدات، SMEs سیکٹرکے فروغ سمیت کاروبار میں آسا نیا ں پید ا کر یں گی۔جبکہ بجٹ میں معاشی استحکام کو فروغ دینے، مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور مستحکم شرح مبادلہ کو یقینی بنانے والی پالیسیوں کو نافذ کرنے جیسے اقدا مات اْٹھا ئے جا ئیں گے ۔انہوں نے تجو یز دی کہ حکومت کو بجٹ کے زر یعے سرمایہ کاری کو فر و غ دینے سمیت صنعت و کار وبار دوست اقدامات متعارف کروانے چاہئیں جو ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں۔