• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

10جون کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا میں شرکت کرینگے‘محمد اقبال

پشاور ( وقائع نگار ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا کےچیئرمیں حاجی محمد اقبال اور صوبائی سیکرٹری نورالامین حیدرزئی نے کہا ہےکہ 10جون کو آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈینشن کونسل سے ملحقہ تنظیموں کے عہدیدار ٗورکرز اور واپڈا ہائیڈرویونین کے ہزاروں محنت پنشن اصلاحات۔قومی اداروں کی نجکاری۔لم سم تنخواہ پر بھرتی شدہ اہلکاروں کی عدم مستقلی اورپارٹ ٹائم اھلکاروں کی تنخواہوں میں عدم اضافہ کےخلاف پارلیمنٹ ہاؤس اسلام اباد کے سامنے احتجاجی جلسہ اور دھرنا میں بھرپور شرکت کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقبال لیبر کمپلیکس رنگ روڈ پشاور میں مختلف سرکلوں کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ 10جون کو اسلام اباد دھرنا میں پسکو۔ٹسکو اور ہازیکو کے ہزاروں محنت کش شرکت گرینگے۔صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال نے حکومت پر زور دیاکہ واپڈا سمیت قومی اداروں کی نجکاری ملک وقوم کے مفاد میں نہیں ہےلہذا حکومت قومی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لیکر مہنگائی کی تناسب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 200فیصد اضافہ کرکے لم سم اہلکاروں کو ریگولر کرکے بارٹ ٹائم اہلکاروں کی تنخواہوں میں دیگر کمپنیوں کی طرح اضافہ کیا جائے۔نیز مطالبات تک دھرنا جاری رہے گا۔
پشاور سے مزید