• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نالیوں کی بندش سے پیدل چلنے والوں کیلئے شدید مشکلات کا سامنا

پشاور(وقائع نگار) سر سید پبلک سکول روڈ گلبہار نمبر چار کا نالہ گزشتہ کئی دنوں سےبند پڑا ہے اہلیان علاقہ کے مطابق علاقہ میونسپل انسپکٹر اور دیگر عملہ غائب ہے جو ڈبلیو ایس ایس پی انتظامیہ کی نااہلی اور اے سی لگے بند کمروں میں بیٹھ کر شہر کی صفائی کا نظام چلانے کا واضح ثبوت ہے نالیوں کی بندش سے پیدل چلنے والوں بلخصوص خواتین اور بچوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ عید الاضحی کو چند روز باقی ہیں اگر یہی صورتحال رہی تو عید کے موقع پر جب جانور قربان ہونگے تو شہر کا کیا حال ہو گا، انہوں نے دھمکی دی کہ اگر فوری طور مسئلہ حل نہ کیا گیا تو احتجاج پر مجبور ہونگے۔
پشاور سے مزید