پشاور(جنگ نیوز)ویمن یونیورسٹی مردان میں پروفیسر ڈاکٹر راضیہ سلطاوائس چانسلر کے طور پر باقاعدہ طور پر چارج سنبھال لیا ہے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کی جانب سے ایک باوقار اور خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اساتذہ، طلباء و طالبات، اور انتظامی عملے نے شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر راضیہ سلطانہ نے پشاور یونیورسٹی سے بیچلر اور ماسٹرز کی ڈگریاں حاصل کیں اور تاریخ میں اول پوزیشن حاصل کرنے پر گولڈ میڈل حاصل کیا۔ وہ 1990 میں پروفیسر مقرر ہوئیں اور 1999 میں پشاور یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ سے پی ایچ ڈی مکمل کی۔