• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ بار میں تھیلی سیمیا میں مبتلا بچوں کیلئے عطیہ خون کیمپ

پشاور(جنگ نیوز) پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے دفتر میں فرنٹیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا اور دیگر خون کے امراض میں مبتلا بچوں کے لئے بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، اس دوران وکلاء و دیگر عملہ نے خون عطیہ کیا، کیمپ صدر امین الرحمان ، جنرل سیکرٹری اشفاق داودزئی اور پلوشہ رانی کے تعاون سے لگایا گیا، چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے وکلاء کی جانب سے خون عطیہ کرنے کے اقدام کو سراہتےہوئے کہا کہ امراض خون میں مبتلا بچوں کی زندگی کا انحصار عطیات خون پر ہے، تھیلی سیمیا کا خاتمہ ہمارا مشن ہے، اس عظیم مقصد میں عوام فرنٹیئر فاؤنڈیشن کا ساتھ دے تاکہ تھیلی سیمیا اور ہیموفیلیا کے مریض بچوں کی انتقال خون کی ضروریات کو بروقت پورا کیا جا سکے۔
پشاور سے مزید