• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتہ خرہ، لاکھوں کی رہزنی میں گھر کا بھیدی ملوث نکلا، لوٹی گئی رقم برآمد

پشاور( کرائم رپورٹر) پشتہ خر ہ میں تین روزقبل ہونے والی لاکھوں کی ڈکیتی میں تاجر کا ملازم ملوث نکلا ٗپولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے رقم برآمد کرلی ۔ڈی ایس پی پشتہ خرہ اشفاق خان نے ایس ایچ ا و تحسین اللہ کے ہمراہ صحافیوں کو بتایا کہ 31مئی کو گھی کے تاجر اسد اللہ نے پولیس کورپورٹ درج کرائی تھی کہ کینال روڈ پر رہزنو ں نے اس سے بائیس لاکھ روپے چھین لئے تھے پولیس نے لٹنے والے تاجر کے ملازمین کو شامل تفتیش کیا تو اس کے ملازم فضل کریم نے اپنے موبائل سے ڈیٹا ڈیلیٹ کیا جس پر انہیں اس پر شک ہوا اوراس کے موبائل سے ڈیلیٹ شدہ وڈیوز اور تصاویر ری سٹور کی تو وہ مدعی کو دکھائی گئی تو پتہ چلا کہ رہزن اور فضل کریم نے وقوعہ کی پلاننگ کی تھی پولیس نے فضل کریم سے مزید تفتیش کی تو اس نے بتایا کہ و ہ گزشتہ چار سال سے اسد اللہ کے ساتھ ملازم تھا جس نے کمیشن کے کام میں اس کے ساتھ دوسرے ملازم کو شامل کیا تھا اس پر وہ غصہ میں آیا اورا س نے اپنے دوست فاروق کے ساتھ اسد اللہ سے رقم چھیننے کی پلاننگ کی اوروقوعہ کے روز وہ اپنی منصوبہ بندی میں کامیاب ہو گئے ۔
پشاور سے مزید