پشاور(جنگ نیوز)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ہری پور کے سیاحتی مقام مکھنیال میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے معروف ہوٹلوں پر چھاپے مارے، جہاں سے فوڈ سیفٹی کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ترجمان فوڈ اتھارٹی نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ہری پور فوڈ سیفٹی ٹیم نے مکھنیال کے علاقے میں معروف ہوٹلوں کے معائنے کی اور ایک ہوٹل سے زائدالمیعاد سموسہ رولز برآمد ہوئے جبکہ اشیائے خورونوش کی پیکنگ میں اخباری کاغذ کا استعمال اور بغیر میڈیکلسرٹیفکیٹ ملازمین کی موجودگی بھی پائی گئی، جس پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔اسی طرح ایک اور بڑے ہوٹل سے زائدالمیعاد روٹیاں، بنز، گوشت، جوس اور شربت پکڑے گئے۔ کچن میں خشرات کی بھرمار پر حفظانِ صحت کے اصولوں کی شدید خلاف ورزی پر