پشاور(وقائع نگار) گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پخہ غلام میں تین اساتذہ کرام اختر گل ہدایت اللہ اور روح الامین کی ریٹائرمنٹ پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سابق پرنسپل اعجاز علی خان، علی بادشاہ سابق ناظمین ملک صبغت اللہ، محمد عدنان اور پی ٹی ائی کے رہنما ملک کامران کے علاوہ علاقہ عمائدین، اساتذہ کرام اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی اسکول کے پرنسپل میر سردار آفریدی نے ریٹائر ہونے والے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سپاسنامہ پیش کیا اور سکول کے مسائل سے عمائدین علاقہ کو اگاہ کیا جس میں اسکول میں اساتذہ کی کمی، کمروں کی کمی اور اسکول دیوار کے ساتھ بجلی کی ایل ٹی لائن کی لٹکتی ہوئی تاروں جیسے سنگین مسائل شامل تھے انہوں نے کہا کہ کہ دن بدن اسکول کی تعداد میں اضافہ ہوتی جا رہی ہے اور ہر کلاس میں 100 سے زیادہ طلباء بیٹھنے پر مجبور ہیں۔