پشاور(جنگ نیوز) پشاور ماڈل ڈگری کالجز کے زیرِ اہتمام کو گڈول اور سٹی یونیورسٹی ٹیلنٹ سکالرشپ ٹیسٹ کا پہلہ مرحلہ کامیابی سے منعقد کیا گیا۔ اس ٹیسٹ میں خیبر پختونخوا کے سرکاری، نیم سرکاری اور نجی سکولوں کے میٹرک کے پندرہ سو سے زائد طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ اس سکالرشپ ٹیسٹ کا انعقاد پشاور ماڈل ڈگری کالج برائے طلباء و طالبات دلہ زاک روڈ پشاور ، حیات آباد اور مردان میں کیا گیا۔