• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم گذشتہ روز ختم ہوگئی

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم گذشتہ روز ختم ہوگئی۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر حکام بلوچستان کے تمام 36 اضلاع میں انسداد پولیو مہم  26 مئی سے یکم جون تک جاری رہی۔

7 روزہ مہم کے دوران ویکسی نیشن کا 98 فیصد ہدف حاصل کرلیا گیا جبکہ  صوبے میں 26 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں رواں سال اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے تاہم اس سال بھی صوبے کے ماحولیات میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے۔

صحت سے مزید