• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فزیوتھراپی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی فزیو تھراپسٹس کا کنٹریکٹ ختم ہونے پر تشویش

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے صوبے کے فزیو تھراپسٹس کا کنٹریکٹ حتم ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت میں احتجاج ریکاڈ کرایا جس میں مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عاقب جاوید، صوبائی نائب صدر ڈاکٹر عبید خان، صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جواد، صوبائی انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر بابر وردگ، مرکزی آڈٹ سیکرٹری بلال آفریدی کے علاوہ فزیوھراپسٹس نے شرکت کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے ہسپتالوں میں 54 فزیو تھراپسٹس سمیت 60 ملازمین "ایس آر ایس پی ڈی" پراجیکٹ کے تحت پچھلے 8 سال سے خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کی سلیکشن باقاعدہ این ٹی ایس اور ایسٹا کوڈ کے ذریعے میرٹ پر ہوئی ہے۔ 30 جوان تک اس پراجیکٹ کو ختم کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا جارہا ہے مجوزہ فیصلہ انتہائی ظالمانہ اور غیر منصفانہ ہے ۔
پشاور سے مزید