کراچی(این این آئی)سپریم کورٹ نے ایس ایچ او پر کچے کے ڈاکوؤں سے تعلقات اور بھتہ خوری کے الزام سے متعلق سروسز ٹربیونل کے بحالی کے فیصلے کیخلاف سندھ حکومت کی اپیل مسترد کردی۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے موقف اختیار کیا کہ ایس ایچ او کو ڈاکوؤں کیساتھ تعلقات اور بھتہ خوری کا الزام ثابت ہونےپر نوکری سے نکالا گیا، سروسز ٹربیونل نے بحال کیا،سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ سروسز ٹربیونل فیصلے کے مطابق ایس ایچ او کو بحال کیا جائے،آئی جی سندھ نے برخاست کرتے ایس ایچ او اباڑو غلام عباس کو نہیں سنا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ایس ایچ او پر کچے کے ڈاکوں سے تعلقات اور بھتہ خوری کے الزام سے متعلق سروسز ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف حکومت سندھ کی اپیل کی سماعت ہوئی۔