• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بد نام منشیات فروش ملزمہ گرفتار،01 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد

ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس تھانہ بی زیڈ نےکارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمہ سکینہ مائی کو گرفتار کرکے 01 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔ملزمہ کو تھانہ بی زیڈ کے علاقے T چوک سے کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ بی زیڈ عبداللہ گل نے سب انسپکٹر محمد اعجاز اور اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمہ کو گرفتار کر کے برآمدگی کی۔گرفتار ملزمہ کے خلاف تھانہ بی زیڈ میں مقدمہ درج کرکے کارروائی پولیس کی جارہی ہے۔پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس کو نامعلوم کالر نے اطلاع دی کہ پانچ افراد نے اسکے ساتھ ڈکیتی کی واردات کی اور رقم چھین لی پولیس نے موقع ملاحظہ کیا تو اطلاع جھوٹی پائی گئی جس پر اطلاع دینے والے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا- پولیس تھانہ گلگشت نے بوگس چیک دینے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس کو شفیع نے درخواست دی کہ ظفر اور قمر نے اس سے رقم لی اور بدلے میں ایک چیک دیا جو مقررہ تاریخ پر ڈس آنر ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی- تھانہ گلگشت کے علاقہ طالبعلم کو اغواکرلیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے کا رروائی شروع کردی پولیس کو محمود نے اطلاع دی کہ اسکا بیٹا اللہ نواز جو نویں کلاس کا طالبعلم ہے گھر سے باہر نکلا اور واپس نہ آیا جسے نامعلوم افراد نے اغواکرلیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں- تھانہ سٹی شجاعباد نے شہری کے پودوں کو آگ لگانے کے الزام میں دوافراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
ملتان سے مزید