ملتان (سٹاف رپورٹر) وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد ادریس خان کو پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی (PCCC) کا نیا سیکریٹری مقرر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے باقاعدہ طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈاکٹر ادریس اس سے قبل پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ریسرچ خدمات سرانجام دے رہے تھے۔