• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے زیر اہتمام دودھ کا عالمی دن منایا گیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا میں دودھ کا عالمی دن فیکلٹی آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے زیر اہتمام منایا گیا۔ اس موقع پر ڈیپارٹمنٹ آف اینیمل فوڈ پروڈکٹس ٹیکنالوجی کی جانب سے آگاہی سیمینار، پروڈکٹ کمپٹیشن اور واک کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے مہمانان میں پروفیسر ڈاکٹر محمد ریاض، ایکٹنگ ڈین، ڈاکٹر انیلہ حمید، چیئرپرسن شامل تھے،تقریب کی صدارت ڈاکٹر انیلہ حمید نے کی،مقررین نے دودھ اور اس سے بنی مصنوعات کی غذائی افادیت، ملکی تناظر میں ڈیری سیکٹر کی اہمیت اور اکیڈمیہ و انڈسٹری کے روابط پر روشنی ڈالی ۔
ملتان سے مزید