ملتان ( سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس شیخ تنویر احمد نے 12سالہ عبدالوہاب کو برآمد کر کے 18 جون کو عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان کے محمد ہاشم کی ایڈیشنل ائی جی پولیس ملتان کے خلاف رٹ درخواست کی سماعت کرتے ہوئے انہوں نے 12 سالہ عبدالوہاب کی تین ماہ گزرنے کے باوجود بازیابی نہ ہونے پر تاسف کا اظہار کیا- ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرنے جبکہ منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری وکلا دلائل کے بعد خارج کر نے کا حکم دیا ہے-ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو فا ئر نگ کر کے زخمی کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں ملزم محمد قادر حسین نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پوپولیس تھانہ مظفرآباد نے گز شتہ سال مقدمہ نمبر 3454/24درج کیا تھا جس میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے معمولی تنازع کی وجہ سے دشمنی بنا لی ہے ملزم نے مجھے اکیلا دیکھ کر فا ئر نگ کر کے زخمی کر دیااور مو قع سے فرار ہو گیا جبکہ اس طرح سے ہراساں کرنا غیر قانونی اقدام ہے اس لیے مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے جبکہ مقدمہ مدعی کی بدنیتی پر مبنی ہے اس لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے-ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اسلحہ کے زور پر شہری کو یرغمال بناکر نقدی رقم اور قیمتی اشیا لوٹنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر وکلا بحث کے بعد منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔