• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قربانی کے جانور کی آلائشوں کو بیگ کے بغیر ہرگز باہر نہ پھینکیں، ملک رمضان، حدیقہ جبین

ملتان (سٹاف رپورٹر ) میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چئیرمین ملک رمضان اعوان، چیئرپرسن حدیقہ جبین ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پنجاب کو صاف ستھرا بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام کو آلائشوں والے بیگ تقسیم کرنے کے موقع پر کیا۔ انھوں نے کہا عوام کو چاہئے کہ عید کے موقع پر اپنے قربانی کے جانور کی آلائشوں کو بیگ کے بغیر ہرگز باہر نہ پھینکیں۔
ملتان سے مزید