• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسوی جونیجو معاہدے، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیا جائے، ٹی این ایف جے

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) سپریم شیعہ علماء بورڈ کے سرپرست اعلی ٰسربراہ تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان علامہ آغاسیدحسین مقدسی کی صدارت میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کا دوروزہ اجلاس آمدہ محرم الحرام سمیت اہم قومی و تنظیمی امور پر فیصلوں اور ملکی و بین الاقوامی معاملات پر قراردادوں کی منظوری کے بعد اختتام پذیر ہوگیا۔ اجلاس میں موجود پانچ صوبوں اور آزادکشمیر کے مندوبین نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ بنیادی، آئینی مذہبی حقوق کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے اور عزاداری امام حسین اور میلاد النبی کے جلوسوں اور محافل پر قدغنیں اور ایس او پیز کو واپس لیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید