• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی خاتون نے الیکٹرک ٹوتھ برش کی مدد سے بے وفا شوہر کو پکڑ لیا

برطانیہ میں ایک خاتون نے اپنے بے وفا شوہر کو الیکٹرک ٹوتھ برش کی مدد سے پکڑ لیا۔ 

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ خاتون نے اپنے الیکٹرک ٹوتھ برش کمپینئن ایپ پر ڈیٹا چیک کرنے کے بعد اپنے شوہر پر دھوکہ دہی کے حوالے سے نگرانی شروع کی اور دیکھا کہ وہ دن کے ان اوقات میں برش کرتا ہے جس میں عمومی طور پر برش نہیں کیا جاتا۔

برطانیہ کے ایک تجربہ کار نجی سراغ رساں پال جونز نے اپنے ایک حالیہ سب سے غیر معمولی کیس کا ذکر کیا اور کہا کہ دھوکا دینے والے پارٹنر کو پکڑنا بہت ہی شاذ ونادر ہوتا ہے، لیکن ایسا الیکٹرک ٹوتھ برش کی مدد سے تو بہت ہی کم ہوتا ہے۔

جونز نے اس حوالے سے اپنی ایک کلائنٹ کا کیس بتایا جو ایک شادی شدہ دو بچوں کی ماں ہے۔ اس نے اپنے بچوں کی برشنگ کی عادت میں بہتری کے لیے انکے زیر استعمال ٹوتھ برش کی مانیٹرنگ ایک اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے شروع کی۔ 

اس دوران خاتون نے نوٹس کیا کہ برش دن کے عجیب و غریب اوقات میں استعمال ہو رہے ہیں، کیونکہ یہ وہ وقت ہوتا ہے جب انکے بچے اسکول میں اور شوہر کام پر ہوتے ہیں۔ جب انھوں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ بچے اسکول میں ہی ہیں تو پھر انھوں نے اپنے شوہر کی نگرانی کی جس کا دعویٰ تھا کہ وہ سارے دن کام پر ہوتا ہے۔ 

پال جونز کے مطابق انکی کلائنٹ خاتون نے نوٹس کیا کہ انکے شوہر کی برشنگ ہسٹری اس وقت ہو رہی ہے جب وہ گھر پر نہیں ہوتے۔ پہلے تو انھیں کچھ سمجھ نہیں آیا لیکن جمعہ کے دن صبح دیر سے برش کرنے پر انھیں کچھ شک ہوا۔

وقت گزرنے کے ساتھ خاتون نے نوٹ کیا کہ جمعہ کی صبح تو انکے شوہر کام پر ہوتے ہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں تھا۔ اسکے بجائے ان کا اپنی ایک ساتھی خاتون کے ساتھ گھر پر ہی افیئر چل رہا تھا اور وہ سمجھ رہے تھے کہ کسی کو خبر نہیں۔

جونز کے مطابق اسمارٹ آلات وقت اور سب کچھ نوٹ کرتے ہیں۔ جب کوئی آلہ کہتا ہے کہ کسی نے صبح نو بجے کے بجائے پونے گیارہ بجے اپنے دانت صاف کیے، تو اس کی وضاحت مشکل ہوجاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ خاتون کے شوہر کے ساتھ اس وقت ہوا جب انکی اہلیہ نے انھیں بے وفائی پر رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید