راولپنڈی( اپنے رپوررٹر سے، سٹاف رپورٹر ) کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے عیدالاضحی کے موقع پرگھروں کو جانے والوں سے زیادہ کرایہ اور اوورلوڈنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی ہدایت کی ہے ۔ ہر گاڑی میں کرایہ نامہ آویزاں کرنا لازمی ہوگا۔شہری اپنی شکایات ہیلپ لائن نمبر 051-9274843 پربھی درج کرا سکتے ہیں۔ ادھر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ نے بھی عید الاضحی ٰکی آمد کے پیشِ نظر اوورلوڈنگ اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ اس حوالے سےتمام ڈی ایس پیز اور سرکل افسران کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ اوورلوڈنگ اور زائد کرایوں کےسلسلے میں کریک ڈاؤن کیا جائے ۔