• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید، 645ٹریفک پولیس اہلکارفرائض انجام دینگے

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) عید الاضحی ٰکے موقع پر ٹریفک پولیس کے 645افسران و ملازمین فرائض سر انجام دیں گے۔سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا ،ون ویلنگ کی روک تھام اور پارکوں کیلئے خصوصی پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے، پارکس ڈیوٹی کے لیے مختلف علاقوں میں 49 ٹریفک اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ سیسی ٹی او بینش فاطمہ نے بتایا کہ ون ویلنگ اور کار سکڈنگ کی روک تھام کیلئے 12 ڈی ایس پیز و سرکل انچارجز سمیت 72 افسران و اہلکاروں پر مشتمل 5 مختلف سپیشل سکواڈز اور 10 اینٹی ون ویلنگ پکٹس بھی لگائی جائیں گی۔
اسلام آباد سے مزید