اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار )ایف آئی اے نے ملک گیر آپریشن کے دوران دوخواتین سمیت چھ افراد کوگرفتار کر لیا ہے جس میں ایک انسانی سمگلر ، فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزام میں دو خواتین اور قتل کے دو ملزم شامل ہیں ۔ انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد نے عمرہ ویزے کی آڑ میں گداگروں کی سمگلنگ میں ملوث سردار محمد عادل کواسلام آباد سے گرفتار کر لیا ۔ ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر فراڈ اور دھوکہ دہی سے سفر کرنے والی 2 مسافر خواتین انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا ۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے قتل کے مقدمے میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان احمد مشتاق اور عشر علی کو یو اے ای سے گرفتار کر کےلاہور ائرپورٹ منتقل کر دیا ۔ ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل سکردو نے محکمہ برقیات سکردو کا ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔،چھاپہ مار کارروائی یادگار چوک سکردو پر کی گئی گرفتار ملزم کی شناخت محمد اقبال کے نام سے ہوئی۔