• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ، دو واقعات میں دو افرادقتل

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ تھانہ گولڑہ میںسید زین الحسن شاہ گیلانی نے رپورٹ درج کرائی کہ میرے بڑے بھائی سید ناظم الدین گیلانی کو کزن پیر ولایت حسین نے اپنے گھر میں تلخ کلامی ہونے پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا جس کو میں اور میرے کزن سید عبدالصمت شاہ گیلانی پمز ہسپتال لے کر آئے جہاںڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کر دی ۔ تھانہ ہمک میں مشتاق احمد نے رپورٹدرج کرائی کہ اس کا بیٹا عمران محمود ڈرائیونگ کرتا تھا ،28 مئی کی صبح اس کی بہو نے فون پر اطلاع دی کہ اس کا خاوند ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا ۔میری بہو نے حادثاتی موت پر قانونی کارروائی نہ کرنے کا عندیہ دیا اور ہم لاش لے کر گاؤں چلے گئے جہاںغسل دیتے ہوئے اس کی چھاتی پر گولی نما سوراخ پایا ۔مجھے یقین ہے کہ میرے بیٹے کو قتل کیا گیاہے ، اس کی موت ٹریفک حادثے میںواقع نہیں ہوئی ۔
اسلام آباد سے مزید