• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک فوڈ سکیورٹی رسک پر ہے، حکومت زراعت تباہ کر رہی ہے، کسان اتحاد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)پاکستان کسان اتحاد نے الزام لگایا ہے کہ حکومت زراعت کو تباہ کر رہی ہے، پاکستان کی فوڈ سیکیورٹی رسک پر ہے، پاکستان کے تمام صوبوں میں کاشتکار ذلیل ہو رہا ہے، برازیل اور امریکن کاشتکار کی کپاس آئے تو وہ ٹیکس فری ہے لیکن پاکستانی کاشتکار کا اٹھارہ فیصد ٹیکس ہے ، مئی تک کپاس میں دو ہزار ارب کا نقصان ہوا ہے، کاشتکاروں کے پاس اب سرمایہ بھی نہیں ہے کہ وہ اگلی فصل کاشت کرسکیں۔ حکومت ہماری پیداواری لاگت کو کم کرے،آئی ایم ایف کے کہنے پر زراعت پر ٹیکس لگایا گیا تو پھر زراعت کا جنازہ پڑھ لیں، بدھ کو نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی صدر خالد محمود کھوکھر نے کہاکہ کیا حکومت نے روٹی سستی کی ہے حقیقت میں تو روٹی کا ریٹ وہی ہے ہاں گندم کا ریٹ کم ہوا ہے۔ حکومت بتائے کہ کاشتکار کو کس چیز کا فائدہ ہوا ہے؟ کس چیز کا ریٹ ملا ہے؟
اسلام آباد سے مزید