راولپنڈی ، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں ایک ٹریکٹر، 27موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز،نقدی اور دیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد میں بھی وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ ایک کار ،3موٹرسائیکل اڑا لئے گئے۔دو گھر وں کے تالے ٹوٹ گئے ۔ تھانہ سنبل کے علاقے میں ایک موبائل اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی ۔تھانہ نصیرآباد کے علاقہ کرم آباد میں 3موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پرسمیر خالد سے موٹرسائیکل اور موبائل ،تھانہ آراے بازار کے علاقہ دھمیال روڈ پر2نامعلوم ملزمان سواریوں کے روپ میں اسلحہ کی نوک پربائیکیا والے اشفاق جٹ کاموٹرسائیکل اور ایک ہزارروپے،تھانہ صدرواہ کے علاقہ نیوسٹی فیزٹومیں 4نامعلوم ملزمان حرا منیر کے سیلون میں داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر سیلون کے عملے ،کسمٹر ز اور سیلون کے اوپر موجود گھر سے کل نقدی 5لاکھ روپے اورسونا مالیتی 15ہزارروپے ،تھانہ مندرہ کے علاقہ ٹول پلازہ کے قریب 3نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر مظہر اقبال کا موٹر سائیکل،تھانہ روات کے علاقہ میں 2نامعلوم ملزمان شہزاد سے موٹر سائیکل، موبائل اورپرس چھین کرلے گئے۔