• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کا بجلی تقسیم کرنیوالے اداروں کے ناقص فیصلوں پر اظہار تشویش

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شا ہ نے کہا ہے کہ بجلی تقسیم کرنے والے اداروں کی ناقص فیصلہ سازی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئےخبردار کیا کہ ایسے فیصلوں کے نتیجے میں امن و امان کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے جس کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر ڈال دی جاتی ہے،انھوں نے کہا کہ کے۔ الیکٹرک کے انتظامی بورڈز میں حکومت سندھ کی نمائندگی ہونی چاہیے، ہم حیسکو اور سیپکو کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانا چاہتے ہیں، آئندہ بجٹ 13 جون کو پیش کیا جائےگا، زراعت پر خصوصی توجہ دی جائےگی،تفصیلات کے مطابق منگل کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جسمانی اور اعصابی نشوونما میں مسائل کا شکار بچوں کی بحالی کے لیے قائم مرکز کا افتتاح کردیا۔ یہ مرکز میری ایڈیلیڈ لیپروسی سینٹر (ایم اے ایل سی) اور محکمہ بااختیاری برائے معذور افراد حکومت سندھ (ڈی ای پی ڈی) کی مشترکہ کاوش ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ مرکز امید کی ایک کرن ہے اور اُن بچوں کے لیے ہماری اجتماعی وابستگی کا مظہر ہے جو جسمانی یا اعصابی چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں جن میں آٹزم اور ڈاؤن سنڈروم جیسے امراض بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا وژن بالکل واضح ہے کہ ان بچوں کو دیکھ بھال، علاج اور مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ ایک باوقار اور بھرپور زندگی گزار سکیں۔

اہم خبریں سے مزید