اقوام متحدہ (عظیم ایم میاں) بلاول بھٹو کی قیادت میں دورہ اقوام متحدہ، موثر اور مدلل تر جمانی ،بلاول بھٹو نے لکھی ہوئی تقریروں اور بیانات کی بجائے بر جستہ انداز اختیار کرکے پاکستان موقف اور زمینی حقائق کو موثر انداز میں بیان کیا، کثیر الطرفین سفارتکاری کے اب باہمی سفارتکاری کا مرحلہ، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملٹی پارٹی اراکین پارلیمنٹ اور خارجہ پالیسی کا طویل تجربہ رکھنے والی شخصیات پر مشتمل پاکستانی وفد دو روز سے ملٹی لیٹرل ڈپلو میسی کے عالمی ادارہ اقوام متحدہ کے محاذ پر پاکستانی موقف بیان کرنے کے بعد 4جون سے واشنگٹن میں پاک امریکا تعلقات کے بائی لیٹرل (Bilateral) محاذ پر ایسے وقت میں سر گرم ہوں گے کہ جب پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کا وفد انڈیا کی کانگریس پارٹی کے رہنما ششی تھر ور کی قیادت میں پاکستان مخالف موقف کے ساتھ واشنگٹن میں سر گرم ہونگے لیکن اگر پاکستانی وفد کی اقوام متحدہ کے دو روزہ دورے کا مقصدتجزیہ کیا جائے تو واضح ہوجاتا ہے کہ پاکستانی وفد کے قائد اور ان کی کار کردگی منطق دلیل پر مبنی حکمت عملی اور موقف کو بہتر انداز میں بیان کیا گیا ۔ بلاول بھٹو نے لکھ ہوئی تقریروں اور بیانات کی بجائے بر جستہ انداز اختیار کرکے پاکستان موقف اور زمینی حقائق کو موثر انداز میں بیان کیا چونکہ اس وقت عالمی ماحول بھی بھارت کی جانب سے جارحیت اور4روزہ جنگ میں پاکستان کی دفاعی پر فارمنس سے متاثر ہے لہٰذا امریکہ، روس،او آئی سی ممالک کے سفیروں نے توجہ سے پاکستانی موقف کو نہ صرف سنا بلکہ بعض نے پاکستان کے موقف کی حمایت بھی کی ۔