• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حریم سہیل نے اپنی شادی کی تفصیلات شیئر کر دیں

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حریم سہیل نے اپنی شادی کی تفصیلات مداحوں سے شیئر کر دیں۔

 حریم سہیل تقریباً 5 سال سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور معروف اداکارہ بینا چوہدری کی بیٹی ہیں، وہ بھی کئی مشہور ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہیں، ان دنوں وہ نجی ٹی وی کے ہٹ ڈرامے اقتدار میں اپنی پرفارمنس کی وجہ سے شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

حال ہی میں حریم سہیل نے نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے اپنی شادی کے بارے میں دلچسپ تفصیلات بتائیں۔

حریم سہیل کا کہنا ہے کہ میری شادی کافی وائرل اور شاندار رہی، کیونکہ میرے ذہن میں کچھ خاص خواہشات تھیں جو میں اپنے بڑے دن پر پوری کرنا چاہتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ یہ مکمل طور پر ارینجڈ میرج نہیں تھی بلکہ ایک لو میرج تھی، جسے ہمارے والدین نے ارینجڈ میرج میں بدل دیا، ہم دونوں کی ایک دوسرے کے ساتھ بہترین انڈراسٹینڈنگ ہے کیونکہ میرے شوہر میرے بہترین دوست بھی ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ جب آپ کا جیون ساتھی آپ کا بہترین دوست ہو تو آپ ایک خاص قسم کی ہم آہنگی اور کیمسٹری شیئر کرتے ہیں، آپ ان کے ساتھ کھل کر بات کر سکتے ہیں اور وہ آپ کی زندگی کو آسان اور خوش گوار بنا دیتے ہیں، میرے لیے اصل انڈراسٹینڈنگ کا مطلب ہے کہ آپ اپنے پارٹنر کو خوب اچھی طرح سمجھیں کیونکہ آپ نے ساری زندگی ان کے ساتھ گزارنی ہوتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید