کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کہا ہے نیشنزکپ کیلئے بہترین تیاری کی ہے، اچھی پرفارمنس کی امید ہے، ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہونگے، پی ایس ایل کی طرز کی لیگ سے ہاکی کو فائدہ ہوگا، نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا، کھیلوں سے محبت کرنے والوں سے شکوہ ہے کہ صرف کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں ۔ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ نیشنز کپ پرو لیگ کا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے۔ غیرملکی کھلاڑیوں کی نسبت پاکستانی کھلاڑیوں کو کم سہولتیں میسر ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ہاکی فیڈریشن کو زیادہ فنڈز جاری کریں، غیر ملکی دوروں اور ان کے خلاف سیریز سے ہی ہاکی بہتری ہوسکتی ہے۔