کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ اور شہری سندھ کے ترقی کے منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ایم کیو ایم کے وفد میں وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال، ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق اور جاوید حنیف شامل تھے، جبکہ ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، رانا ثناءاللہ اور طارق فضل چوہدری بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران ایم کیو ایم نے کراچی اور حیدرآباد کے لیے اربن ڈیولپمنٹ پیکج کی مد میں 25 ارب اور 10 ارب روپے بجٹ میں مختص کرنے کا مطالبہ کیا۔