کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سفارتی محاذ پر تاریخی کردار ادا کرتے ہوئے مودی کے جھوٹ اور بھارتی اشتعال انگیزیوں کی شکل میں ہندتوا کے پیروکاوروں کا گھناو نا چہرہ بے نقاب کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں، سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرِ قیادت پاکستانی وفد نے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست دے دی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کامیاب سفارتکاری نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے سفارتی تدبر اور عالمی امور پر عبور کی یاد تازہ کردی۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اب صرف پاکستان نہیں، عالمی سطح پر بھی تسلیم شدہ لیڈر ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی عالمی پذیرائی جمہوریت کی کامیابی اور پاکستان کی فتح ہے۔