پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے بعد پروڈیوسرز، ڈرامہ نگاروں اور اداکاروں سے اہم مطالبہ کر دیا۔
صنم سعید نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ پروڈیوسرز، ڈرامہ نگاروں اور اداکاروں کےلیے بہت بڑی ویک اپ کال ہے کہ وہ اس طرح کے کسی بھی قسم کے بیانیے کی مکمل ذمہ داری لیں جو مردوں کے جابرانہ رویے، اذیت ناک رشتوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے یا جس بیانیے میں لڑکی کے انکار پر اسے جان سے مارنے کی دھمکی دی جاتی ہے۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ڈراموں میں مردوں کا جابرانہ رویہ اور عورتوں کو محبت کے نام پر اذیت ناک رشتوں میں قید ہوتا دکھانے کے بجائے سماجی ذمہ داری کے بارے میں آگاہی دیں۔
اُنہوں نے مزید لکھا کہ ڈراموں میں مردوں کا جابرانہ رویہ اور عورتوں کو محبت کے نام پر اذیت ناک رشتوں میں قید ہوتا دکھانے کے بجائے سماجی ذمہ داری کے بارے میں آگاہی دیں۔
اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری کے آخر میں لکھا کہ بہت ہوگیا اب میڈیا کی طاقت کا استعمال معاشرے پر صحیح بیانیے کو اثر انداز کرنے کےلیے کریں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل اسلام آباد میں 17 سالہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل نے پورے ملک کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
ثناء یوسف کو ٹک ٹاکر عمر حیات نے دوستی کی پیشکش قبول نہ کرنے پر قتل کیا۔