• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالاضحی :حیات آباد میں صفائی کا جامع پروگرام ترتیب دیدیا گیا

پشاور ( وقائع نگار )گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے عید الضحی کے موقع پر حیات آباد میں صفائی کا ایک جامع پروگرام ترتیب دیا ہے جس میں منتخب بلدیاتی نمائندے پی ڈی اے اور عوام کو ہر ممکن تعاون فراہم کریگی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و چیئرمین حیات آباد عمران خان سالارزئی نے اپنے آفس میں پی ڈی اے حکام اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کے مشترکہ اجلاس میں کیا انہوں نے کہا ڈی جی پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی خصوصی ہدایت پر ڈیوٹی پر مامور تمام سٹاف کے نام بمعہ نمبرز مختلف مارکیٹوں، مساجد میں آویزاں کی گئی ہے اگر پھر بھی کسی شہری کو کوئی شکایت ہو تو پی ڈی اے کے کمپلینٹ نمبر یا اپنے حلقے کے چیئرمین یا کونسلر سے رجوع کریں،انہوں نے کہا کہ پی ڈی اے اور بلدیاتی نمائندے عوام کی سہولت کی خاطر تین دن تک اس آپریشن کو جاری رکھیں گے عوام سے درخواست ہے کہ شہری عملہ صفائی کیساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔
پشاور سے مزید