• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھالیں عطیہ کرکے انسانیت کی خدمت میں ساتھ دیں، پشتونخوا بلڈبنک

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوابلڈ بنک کےمرکزی بیان میں عیدالضحیٰ کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے قربانی کے جانوروں کی کھالیں ، خیرات ، عطیات پشتونخوا بلڈ بنک کوعطیہ کرکے انسانیت کی خدمت میں ہمارا ساتھ دینگے۔ بیان میں کہا گیا کہ پشتونخوا بلڈ بنک جو کہ گزشتہ کئی سال سے بلا رنگ، نسل ، زبان، مذہب ، فرقہ سے بالاتر ہوکر ہسپتالوں میں مریضوں ، ٹریفک ودیگر حادثات کے زخمیوں اور ضرورت مندوں کومفت ، صاف شفاف سکین شدہ خون مہیا کرتی چلی آئی ہے اسی طرح پشتونخوا بلڈ بنک کے ساتھ رجسٹرڈ سینکڑوں تھیلسمیاء کے مریضوں کوہر ماہ مفت سکین شدہ خون فراہم کیا جاتا ہے ۔ اسی طرح صوبے کے مختلف اضلاع میں پشتونخوا بلڈبنک کے برانچز 24گھنٹے فعال اور انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں ۔ بیان میں کہا گیا کہ عوام اپنا تعاون پشتونخوا بلڈبنک کے ساتھ جاری رکھیں۔
کوئٹہ سے مزید