کوئٹہ(این این آئی) ضلع ڈیرہ بگٹی اور بارکھان کے پہاڑی سلسلے میں جمعہ کو مسلح افراد اور وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے بھائی آفتاب بگٹی کی سربراہی میں امن فورس کے رضاکاروں درمیان جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوئیں جن میں مسلح افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی شامل ہیں ۔ تاہم سرکاری طور پر اس حوالے سے کسی قسم کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔