کوئٹہ(پ ر ) ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کا حکومت کی جانب سے پرنٹ میڈیا کے اشتہارات کو بپراپر منتقل کرنے کی کوششوں اور اخباری صنعت کو درپیش دیگر مشکلات کیخلاف علامتی احتجاجی کیمپ جاری رہا ۔ کیمپ میں اخبارات و جرائد کے مدیران اور اخبار مارکیٹ کے نمائندے شریک تھے ۔سینئر سیاسی رہنما مہیم بلوچ نے بلوچستان کے پرنٹ میڈیا کیساتھ اظہار یکجہتی کے موقع بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو درپیش مسائل میں سے ایک وجہ نوجوانوں کو تعلیم سے دور رکھنا بھی ہے،صوبے میں ایسی پالیسیاں اختیار کی گئیں جن سے یہاں تباہی آئی اور آج افسوسناک امر یہ ہے کہ بلوچستان کے تعلیم یافتہ طبقے پر بھی روزگار کے مواقع بند کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔درایں اثناء ایکشن کمیٹی کے شرکاء نے عیدالاضحی کے موقع پر بھی علامتی احتجاجی کیمپ جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے پرنٹ میڈیا کو سخت احتجاجی تحریک پر مجبور کیا جارہا ہے ۔ صوبائی حکومت اشتہارات کو بپراپر منتقل کرنے کے ڈرافٹ کو فوری رد کرکے 2023 کی اشتہاراتی پالیسی کو برقراررکھے ۔