کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بزرگ صحافی تحریک ختم نبوت کے رہنما حاجی فیاض حسن سجاد نےاپنے قلم سے عقیدہ ختم نبوت کا دفاع کیااوراپنی زندگی دین متین کے تحفظ و آبیاری کے لئے وقف کررکھی تھی مرحوم تحریک ختم نبوت کے روح رواں تھے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بلوچستان کےامیر مولانا عبداللہ منیر،نائب امیر مولانا حافظ حسین احمد شرودی،صوبائی خطیب مولانا انوار الحق حقانی،مولانا عبدالرحیم رحیمی ،مفتی محمداحمد خان،جنرل سیکرٹری حاجی خلیل الرحمن ،صوبائی مبلغ مولانا محمد اویس و نے حاجی فیاض حسن سجاد کے یوم وفات پر بیان میں کہا کہ فیاض حسن سجاد عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے سر بکف سپاہی تھے انہوں نے ہمیشہ حضرت محمدﷺ عربی کے عقیدہ ختم نبوت کا دفاع کیا مرحوم کی دینی اور بلوچستان خصوصا کوئٹہ شہر کیلئے خدمات ہیں ناقابل فراموش ہیں۔