کوئٹہ(پ ر)رکن اسمبلی حاجی علی مدد جتک نےکہاہے کہ مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیںاس حوالے سے ہم قبائلی معتبرین کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں حلقہ انتخاب میں پینے کے صاف پانی ، صحت و تعلیم کی سہولیات اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنامیری اولین ترجیح ہے ان خیالا ت کااظہار سابق وزیر نے سریاب میں اپنی رہائش گاہ پر سریاب کے قبائلی معتبرین سے گفتگوکرتے ہوئے کیا شرکاء نے انہیں مسائل سے آگاہ کیا جس پر حاجی علی مددجتک نے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ فنڈز کا شفاف استعمال یقینی بناکر عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینگے۔