• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج پرامن احتجاجی مظاہرہ ہوگا وائس فاربلوچ مسنگ پرسنز

کوئٹہ (آن لائن) وی بی ایم پی کے احتجاج کا 5851 واں روزوائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا ہےکہ تنظیم کے زیرے اہتمام جبری گمشدگیوں کے خلاف آج عید کو 3 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں اور طلبا تنظیموں سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ احتجاج میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنا کر لاپتہ افراد کے لواحقین کی آواز بنیں اور جبری گمشدگیوں، ماورائے آئین قتل اور ریاستی اداروں کے ہاتھوں بلوچستان میں ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھائیں۔
کوئٹہ سے مزید