کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر سردار سحر گل خلجی ،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان ،سینئر نائب صدر ارباب اقبال کاسی، ضمیر اختر ،ذاکر بنگلزئی ، سلمان درانی ،اسماعیل بنگلزئی،میر بہادر خان لانگو، حاجی نوید، میر حمید بنگلزئی و دیگرنے عید الاضحی کے بابرکت موقع پر پوری قوم کومبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ہمیں عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے، جس کا مقصد صرف اور صرف اللہ کی رضا اور فرمانبرداری کا اظہار تھا۔عید الاضحی ہمیں ایثار، اخوت، تقویٰ اور باہمی ہمدردی کا درس دیتی ہے۔ ہم اپنی ذاتی خوشیوں کو دوسروں کی بھلائی اور ضرورت مندوں کی مدد کے ساتھ جوڑیں تاکہ معاشرے میں عدل، محبت اور بھائی چارے کو فروغ ملے ۔انہوں نے کہا کہ عوام عید کے دوران مذہبی جذبے اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے غرباء، مساکین اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں، قربانی کے موقع پر صفائی ستھرائی اور ماحولیاتی تحفظ کا خاص خیال رکھا جائے۔